Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ

کراچی کا کونسا علاقہ تندور بنا رہا؟
شائع 29 مئ 2024 06:30pm

ایک طرف جہاں سورج ملک بھر میں قہر ڈھا رہا ہے، وہیں سمندر کے کنارے واقع شہر کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح شہر بھر میں اوسط درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

گلستان جوہر کراچی کا گرم ترین علاقہ رہا، جہاں پارا 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

کراچی کے علاوہ سندھ کیے دیگر حصوں کی بات کی جائے تو موئن جو دڑو، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں گرمی کا پارہ 50 ڈگری پر پہنچ گیا۔

دادو میں 49، سکھر میں پارہ 48، ساہیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب میں بھی پارہ ہائی رہا، جہاں سرگودھا،فیصل آباد، ملتان اور لاہور میں 45 ڈگری کی گرمی ریکارڈ کی گئی۔

رحیم یارخان اور حیدرآباد میں بھی گرمی کا پارہ 46 ڈگری ہوگیا لیکن شدت 49 ڈگری کی محسوس کی جارہی ہے، پشاور میں 40، اسلام آباد میں 39 ڈگری کی گرمی محسوس ہوئی۔

KARACHI HOT WEATHER

HEATWAVES