Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟

میگا ایونٹ میں کئی بڑے ریکارڈز ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
شائع 29 مئ 2024 06:22pm

ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز اگلے ماہ یکم جون سے ہوگا تاہم اس میگا ایونٹ میں کئی بڑے ریکارڈز ٹوٹنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون کون سے ریکارڈز ٹوٹ سکتے ہیں، ممکنہ ریکارڈز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

سب سے زیادہ چوکے!

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ رنز چوکے لگانے کا ریکارڈ سابق سری لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے کے نام ہے جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 113 چوکے لگانے ریکارڈ اپنے نام کر رکھا جو اس ایڈیشن میں ٹوٹ سکتا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ٹکٹس کی قیمت سامنے آ گئی

فہرست میں دوسرا نمبر پر بھارت کے ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 103 چوکے لگا رکھے ہیں جبکہ روہت شرما 91، ڈیوڈ وارنر 86 چوکوں کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز!

رواں ایڈیشن میں 20 ٹیموں کے اضافے سے میچز کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ رنز کے انبار لگنے کی بھی توقع کی جارہی ہے، ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بھارت کے ویرات کوہلی کے نام ہے جنہوں نے 2014 میں 6 میچز میں 319 رنز بنائے تھے، اس سیزن میں یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا بھی قوی امکان ہے۔

تیز ترین سینچری!

ٹی20 ورلڈ کپ میں 47 اور 50 گیندوں پر سنچریاں بنانے والے کرس گیل کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ خطرے میں ہے۔

نیپال کے جان نکول لوفٹی نے حال ہی میں مجموعی طور پر ٹی 20 مقابلے میں محض 33 گیندوں پر سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کیلئے پونے 3 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے

بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز!

ٹی 20 ورلڈکپ مقابلوں میں بطور فیلڈر سب سے زیادہ کیچز تھامنے والے کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز ہیں، جنہوں نے میگا ایونٹ میں 23 پکڑے ہیں، ان کے بعد روہت شرما اور گلین میکسویل ہیں جنہوں نے 16، 16 تھام رکھے ہیں، فیلڈنگ میں بالادستی کی یہ جنگ ٹورنامنٹ میں مزید جان ڈال سکتی ہے۔

t20 cricket

ICC T20 World Cup

INTERNATIONAL CRICKET COUNCIL (ICC)

t20 world cup 2024

records broken