Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دہلی کی تاریخ کا گرم ترین دن، پارہ 52.3 سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، ہلکی بارش بھی ہوئی

چند علاقوں میں ہلکی بارش، بھارت کے دارالحکومت میں بجلی کی طلب بھی ریکارڈ لیول 8302 میگاواٹ ہوگئی
شائع 29 مئ 2024 04:24pm

پاکستان اور بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے بیشتر علاقے آج کل شدید گرمی سے نبرد آزما ہیں۔ پاکستان میں بیسیوں مقامات پر انتہائی گرمی پڑ رہی ہے۔ نواب شاہ، جیکب آباد، سبی اور بعض دوسرے مقامت پر درجہ حرارت 47 سے 50 سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی اب کے شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ویدر اسٹیشن قائم ہیں جہاں درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔

بدھ کو دہلی کے منگیش پور ویدر اسٹیشن میں درجہ حرارت 52.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو شہر کی معلوم تاریخ کا ریکارڈ ہے۔ این ڈی ٹی وی نے اسے ملک کی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت بتایا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہر میں بجلی کی طلب 8302 میگاواٹ ہوگئی۔ یہ بھی دہلی میں بجلی کی اب تک کی سب سے بڑی طلب ہے۔

انتہائی گرمی پڑنے کے بعد دہلی کے چند علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی۔ بارش ہونے پر شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسان کے ہاتھوں ماحول کو پہنچنے والے نقصان کے باعث موسموں کے پیٹرن میں انتہائی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

HOTTEST DAY IN DELHI

POWER DEMAND ALSO SOARED

MANGESHPUR WEATHER STATION