Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں میسر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت ختم کی جائے، شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی سے متعلق وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں ہیں، صوبائی وزیر اطلاعات سندھ
شائع 29 مئ 2024 04:03pm

محکمہ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی سہولت میسر ہے، اسے ختم کی جائے، ذاتی اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اس کی تردید سامنے نہیں آئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے زور دیا کہ عمران خان سے متعلق وزیراعظم کے خدشات غلط نہیں، میں نے کل وہ باتیں کیں جو بانی پی ٹی آئی کے منہ سے نکلی ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کنفیوژن کا شکار ہیں انہیں ملک کے خلاف لانچ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےدورمیں اربوں روپےکےقرضےمعاف کیےگئے، بانی پی ٹی آئی کا سسرال اسرائیل میں ہے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ محکمہ ایکسائزمیں سہولیات کی فراہمی کےلیےاقدامات کیےہیں، جعل سازی روکنے کےلیے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لے رہے ہیں، خواتین کے لیے مخصوص کاؤنٹربنانے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پرمحکمہ کسٹم ایکشن لیتا ہے، ٹیکنالوجی کےذریعےسازگارماحول بناناحکومت کی ذمہ داری ہے۔