Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاورمانیکا نے عدالت میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق فحش باتیں کیں، جج نے بھی نہیں روکا، رہنما پی ٹی آئی

انصاف کے منصب پر بیٹھ کر ججزکو انصاف کرنا چاہیے، شبلی فراز
شائع 29 مئ 2024 03:51pm

اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر کیے جانے والے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ خاورمانیکا نےعدالت میں نا مناسب الفاظ کا استعمال کیا، خاورمانیکا نےعدالت میں فحش باتیں کیں، انصاف کےمنصب پربیٹھ کرججزکوانصاف کرنا چاہیے۔

سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ نہ سنانا پہلے سے طے شدہ منصوبے کا حصہ تھا، جج پر کیس نہ سننے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خاور مانیکا نے عدالت میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا، جج صاحب کو کہا گیا آپ یہ کیس نہ سنیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ خاورمانیکا نےعدالت میں فحش باتیں کیں، انصاف کےمنصب پربیٹھ کرججزکوانصاف کرناچاہیے،سیاسی طورپربنائےگئےکیسزمیں تاخیری حربےاستعمال کیےجارہےہیں۔

انہوں مزید کہا کہ جنہوں نےخواتین پرجھوٹےسیاسی کیس بنائےاس سےخواتین کی توہین ہوئی، عدالتوں پریقین ہے، ہمیں ضرور انصاف ملے گا۔

ان کا کہناتھا کہ عدالت سیاسی بنیادوں پر بنائے گئےکیسز کو ختم کریں، دیرہو یا جلدی بانی پی ٹی آئی سرخرو ہونگے، ہمارا مشن بانی پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی کی رہائی ہے،عمر ایوب