Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ نوشین شاہ کی سرجری کامیاب ہوگئی

مداحوں سے دعا کی اپیل کردی
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 04:34pm

اداکارہ نوشین شاہ نےسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 27 مئی کو ان کا ایک بڑا آپریشن ہوا ہے۔ یہ سرجری پہلے سے طے تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ اچھے طریقے سے ہوگئی۔ اداکارہ نے مداحوں سے مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرنے کو بھی کہا۔

آپریشن کے بعد خود میسیج کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ، میسج خود اس لیے کیا کہ میرے فینز کو میری خیریت معلوم ہو اور وہ دل سے میری صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔

ڈاکٹرز نے مجھے مکمل آرام کرنے اور اپنا خیال رکھنے کا کہا ہے۔ تاہم نوشین شاہ کی سرجری کی نوعیت اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔

نوشین شاہ کی سرجری کی خبر پر مداحوں اور شوبز سے متعلقہ شخصیات نے ان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجے ہیں۔

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz