Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ڈی بی کی گزشتہ دہائی کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بھارتی ستاروں کی فہرست جاری

اس فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سرفہرست ہیں
شائع 29 مئ 2024 03:28pm

دی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس( آئی ایم ڈی بی) نے بدھ کے روز ایک نئی فہرست جاری کردی۔ گزشتہ دہائی کے ٹاپ 100 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہندوستانی ستاروں اور اس میں کچھ معروف اور کچھ غیر متوقع نام شامل ہیں۔

اس فہرست میں اداکارہ دپیکا پڈوکون سرفہرست ہیں، جو آئی ایم ڈی بی پر گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی بھارتی اسٹار ہیں۔

دپیکا پڈوکون کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایشوریا رائے بچن تیسرے نمبر پر ہیں۔ عالیہ بھٹ اور 2020 میں انتقال کرنے والے عرفان بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے فہرست میں نمبرون آنے پردنیا بھر میں موجود اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پسندیدگی کو اپنے لیے اعزازقرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی محبت نے مجھ پر ذمہ داری عائد کردی ہے کہ میں ان کی خوشی کے لیے مزید اچھا کام کروں۔

ٹاپ 10 کی فہرست حیران کن ہے, کیونکہ اس میں امیتابھ بچن، کترینہ کیف، کرینہ کپور اور رنبیر کپور سمیت ہندی فلم انڈسٹری کے کچھ مشہور نام شامل نہیں ہیں۔

entertainment

lifestyle

bolly wood