Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاڑکانہ: اے ایس پی سٹی کی آفس کے باہر دستی بم حملہ

پولیس نے واقعے کی تحیقیقات کا آغاز کردیا ہے
شائع 29 مئ 2024 02:17pm

لاڑکانہ: سول لائن تھانے کی حدود میں قائم اے ایس پی سٹی کی آفس کے باہر دستی بم حملہ ہوا ہے،دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس واقعے کی تحیقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ سول لائن تھانہ کی حدودمیں قائم اےایس پی سٹی کی آفس کےباہرحملہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ترجمان پولیس نے بتایا کہ بم ڈسپوزل عملہ شواہد اکھٹے کر رہا ہے، واقعے کے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دوسرے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی لاڑکانہ نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور واقع کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

Larkana

Sindh Police

attack on police