Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں اساتذہ کا مظاہرہ، دھرنے کیلئے سول سیکرٹریٹ کا رُخ

تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، اساتذہ
شائع 29 مئ 2024 01:49pm
فوٹو۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔ آج نیوز

لاہور میں اساتذہ تنخواہوں اور دیگر مطالبات کیلئے سخت گرمی میں سڑکوں پر آگئے۔ شرکاء نے دھرنے کیلئے سول سیکرٹریٹ کا رُخ کرلیا۔

اساتذہ نے لاہور اسمبلی ہال چوک میں احتجاج کیا اور پھر ریلی کی صورت میں سول سیکرٹریٹ کیلئے روانہ ہوگئے، سول سیکرٹریٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔

احتجاج کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔

مظاہرین نے لیو انکیشمنٹ فنڈ، پنشن رول اور اساتذہ کو مستقل کرنے کے حق میں نعرے لگائے۔

punjab

protest

teachers

ؒLAHORE POLICE