Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجر کو 50 لاکھ کی پرچی دینے والا بھتہ خور گرفتار

ملزم محسن اقبال پہلے اِسی تاجر کے کارخانے میں مزدوری کیا کرتا تھا، ایس پی کیماڑی
شائع 29 مئ 2024 01:11pm

شیر شاہ پولیس بھتہ خوری کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ محسن اقبال نے تاجر کو 50 لاکھ روپے کے بھتے کی پرچی اور پستول کی گولیاں بھجوائی تھیں۔

پولیس نے بروقت مطلع کیے جانے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

محسن اقبال پہلے اسی تاجر کے کارخانے میں مزدوری کیا کرتا تھا۔ ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزم پہلے بھی دھکیاں دے کر تاجر سے 4 لاکھ روپے وصول کرچکا ہے۔

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

EXTORTION CASE

SHERSHAH POLICE

MOHSIN IQBAL ARRESTED