Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

دھنیا کو طویل عرصے تک تازہ رکھنے کے طریقے

کچن کایہ جزہرڈش کا لازمی حصہ ہے
شائع 29 مئ 2024 12:43pm

دھنیا،کچن کا ایک اہم جز ہے۔ یہ ورسٹائل ہے اور تقریبا ہر ڈش کا اہم حصہ ہے۔ لیکن دھنیا بہت جلدی خراب ہو جاتا ہے۔

یہاں آپ کو اسے دیر تک تروتازہ رکھنے کے چند طریقے بتائے جا رہے ہیں۔

ایئر ٹائٹ جار

دھنیا کے آخری حصوں کو کاٹ کر اسے ایک پانی سے بھرے جار میں رکھ دیں۔ ایک ڈھیلے پلاسٹک بیگ سے کور کریں اور روزانہ اس کا پانی تبدیل کرتے رہیں۔

ایک پیپر تولیے میں ریپ کر لیں۔

دھنیے کو دھولیں اور انہیں خشک کرنے کے بعد اسے پیپر تولیے میں ریپ کر لیں، اب اسے ایک زیپ لاک بیگ میں رکھ دیں۔ اس طرح دھنیا ایک ہفتے تک خراب نہیں ہوگا۔

فریز کریں

دھنیے کی پتیاں دھو لیں اور پھر انہیں سکھا لیں۔ چوپ کرنے کے بعد انہیں فریز کرنے کے لیے فریزر میں چند گھنٹوں کے لیے رکھدیں۔ ایک دفعہ جم جائیں تو انہیں ایک زپ۔ لاک بیگ میں منتقل کردیں۔

چوپ اور اسٹور کر دیں

دھلی ہوئی دھنیے کی پتیوں کو خشک کر لیں اور خشک کرنے کے بعد ان کی ڈنڈیاں علیحدہ کر لیں۔ پتیوں کو پانی میں ڈ بو دیں اور پھر انہیں خشک کرنے کے بعد چوپ کر لیں۔ اسے کسی صاف کنٹینر میں دو ہفتے کے لیے محفوظ کر لیں۔

باکس میں رکھیں

دھنیے کے پتوں کو صاف کرنے کے بعد اس کی جڑوں کو علیحدہ کر دیں، ایک کپڑے سے انہیں خشک کر لیں اور پھرایک پلاسٹک بوتل میں رکھ دیں۔ ایک پیپر تولیے سے کور کر لیں اور ڈھکن سے بند کر دیں۔

دسترخوان

Women

lifestyle