Aaj News

بدھ, نومبر 06, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارت میں شہابِ ثاقب گرنے سے کھیت میں 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا

کسان نے پریشان ہوکر پولیس کو بلالیا، گڑھے سے مواد کے نمونے لیب بھیج دیے گئے
شائع 29 مئ 2024 12:01pm

بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب اُس کے کھیت میں پُراسرار طور پر پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑگیا اور اُس میں سے دھواں بھی نکلنے لگا۔

تامل ناڈو کے ضلع تھروپتر کے گاؤں اچا منگلم میں ایک کسان صبح کے وقت اپنے کھیت میں پہنچا تو ایک بڑا سوراخ اور اس میں دھواں نکلتا دیکھ کر پریشان ہوا اور پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس افسر نے گڑھے کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ گڑھا شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے۔

گڑھے میں پائے جانے والے مواد کے نمونے ویلور اور چنئی کی لیب کو بھیجے گئے ہیں۔ ان نمونوں کو مزید تجزیے کے لیے احمد آباد بھی بھیجا جائے گا جہاں بھارت کا موسمیات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر روی نے بتایا کہ یہ گڑھا جس شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے وہ ممکنہ طور پر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اسپیس بیلٹ سے آیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :

شہاب ثاقب کا ٹکڑا فروخت کرنے والا شخص راتوں رات امیر بن گیا

ژوب بلوچستان سے اسمگل ہونے والے شہاب ثاقب کی کہانی

جدید ایٹمی میزائل کا تجربہ، شہاب ثاقب کی طرح گرے گا

Tamil Nadu

Meteor

FARMLAND

POLICE CALLED

SAMPLES TAKEN