حرا مانی اپنے نام سے ملتی جلتی مٹھائی سے دھوکہ کھا گئیں
حال ہی میں اداکارہ اور میزبان حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پرایک تصویر شیئر کی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنے نام سے بکنے والی مٹھائی کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ کیا سلوک ہے؟“
مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر خوفزدہ
دراصل حرا مانی کے نام سے بکنے والی یہ مٹھائی ایک بنگالی مٹھائی ہے، جو بھارت میں بنگال سوئٹس نامی دکان پر فروخت ہو رہی ہے۔ اور نئی دہلی میں اس کے نرخ 400 روپے فی کلو ہے۔
حرا مانی مٹھائی کو بھارتی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پربھی شیئر کیا گیا ہے۔
لیکن اصل میں یہ مٹھائی حرامانی کے نام پر نہیں۔
مٹھائی کا اصل نام ہیرامنی ہے۔ جو انگریزی میں لکھتے ہوئے حرا مانی سے ملتا ہے، لیکن اس کا تلفظ واضح طور پر مختلف ہے۔اور اسے پڑھا جائے تویہ ہیرامنی ہی پڑھا جائے گا۔
یوٹیوب کی ایک تین برس پرانی ویڈیو میں بھی ایک شیف نے اس مٹھائی کا نام ہیرامنی ہی لیا ہے۔
ہوسکتا ہے اب حرا مانی کی ناراضگی دورہوگئی ہوگی۔
Comments are closed on this story.