عدت نکاح کیس میں اپیلیوں کا فیصلہ سنایا نا جاسکا: کمرہ عدالت میں گرما گرمی کے بعد پی ٹی آئی وکلا کا خاور مانیکا پر حملہ
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت کے دوران سماعت کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا اور خاورمانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی۔ بعدازاں احاطہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر پر بوتلیں دے ماریں اور تھپڑ مارنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب خاور مانیکا کی جانب سے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کیے جانے کے بعد جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کو مراسلہ لکھ دیا کہ اپیلوں کو دیگرکسی دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے۔
عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی وکلا نعیم پنجو، خالد یوسف اور دیگر پیش ہوئے جبکہ کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا بھی کمرہ عدالت میں آئے۔
میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں
دوران سماعت خاور مانیکا نے عدالت کو بتایا کہ مجھے کچھ کہنے کے لیے 10 منٹ دیے جائیں، میں بتانا چاہتا ہوں گا کہ میں کس دکھ سے گزر رہا ہوں۔
جس پر جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اپنے وکیل سے کہیں کہ آپ کی بات بتائیں۔ جس پر خاورمانیکا نے کہا کہ میرے احساسات میرا وکیل نہیں بتا سکتا۔
خاور مانیکا اصرار کرتے ہوئے پھر کہا کہ مجھے معلوم ہے کیا فیصلہ ہونا ہے۔ جس پر وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ خاورمانیکا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں۔
میں تم سے بات نہیں کررہا، عدالت سے کر رہا ہوں
اس کے بعد خاورمانیکا نے کہا کہ میں تم سے بات نہیں کررہا، عدالت سے کر رہا ہوں۔ جس نعیم پنجوتھا نے کہا کہ خاور مانیکا صرف عدالتی کارروائی میں تاخیر چاہتے ہیں۔
خاورمانیکا نے کہا کہ میں دیہات سے تعلق رکھتا ہوں، میری بیٹی کا سوشل میڈیا پر جعلی طلاق نامہ بنایا گیا، میں غریب آدمی ہوں، میری سن لیں۔ خاورمانیکا کے جملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی۔
خاورمانیکا نے اپنی بات جاری رکھی اور کہا کہ میرےپاس جہانگیرترین کے پیغامات ہیں کہ اب سب ختم ہوچکا ہے، میں سب پیغامات عدالت میں دکھا سکتاہوں، قسم کھاتا ہوں بچوں کو پہلے نکاح کا معلوم نہیں تھا۔
اس دوران پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے مبینہ گالیاں نکالنے پرخاورمانیکا نے کہا کہ ’تمیزمیں رہو، مجھے گالیاں دی گئیں، عثمان گِل نےکہا تھا کہ عدالت سے اٹھاکرباہرپھینک دوںگا۔
لعنت ہوبانی پی ٹی آئی کے ایمان پر
خاورمانیکا نے کہا کہ لعنت ہوبانی پی ٹی آئی کے ایمان پر، بانی پی ٹی آئی کوقرآن کا کچھ معلوم نہیں، نکاح چھپ کرکیا تومعلوم ہوا بانی پی ٹی آئی نے اللہ کے نام پردھوکا دیا۔
خاورمانیکا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی توعورتوں کوچھوڑتے ہی نہیں ہیں۔ خاورمانیکا کے جملے پرکارکنان کی نعرے بازی شروع کردی۔
خاورمانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے
خاورمانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ جب بچوں کو بتایاکہ مجھے طلاق ہوگئی تو بچے بہت روئے، میری ماں دکھ سے وفات پا گئی، اللہ و رسول کے نام پر بانی پی ٹی آئی نے دھوکا دیا، چار سال تک کسی نے نہیں پوچھا آپ کا مسلہ تو نہیں ہوا۔
خاورمانیکا نے کہا کہ سب نے کاموں کیلئے مجھ سے رابطہ کیا، پرویز الہی اپنے بچے کے کام کے لیے میرے پاس آیا، میری بیٹی کوطلاق ہوگئی ہے، گھرسے فارغ ہوکربیٹھی ہے، بشریٰ بی بی کہتی میرے لیے میرے بچے مرگئے۔
اس دوران معاون وکیل خاورمانیکا نے کہا کہ ہمارا کیس کسی اورعدالت میں ٹرانسفرکردیں۔ جس پر سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ عدم اعتماد کی درخواست پہلے بھی خارج ہوچکی ہے۔
میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، خاور مانیکا
سیشن جج نے خاورمانیکا کو ہدایت دی کہ جوبتانا ہے اپنے وکیل کو بتا دیں جس پر خاورمانیکا نے سیشن جج سے کہا کہ میں آپ سے فیصلہ نہیں کروانا چاہتا۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند کا خاورمانیکا سے استفسار کیا کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ خاور مانیکا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، بانی پی ٹی آئی نے پچھلی عدالتوں میں بھی ایسا ہی کیا۔ سیشن جج نے کہا کہ ایک بات چیت ہوتی،کچھ ٹھوس وجہ ہےتوبتائیں، بانی پی ٹی آئی سوشل میڈیاپرلوگوں کےذہنوں سےکھیل رہے ہیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دے کہ ہرانسان تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا۔ اس دوران خاورمانیکا نے کمرہ عدالت میں کارکنان کی نقل کی جس پر عدالت میں قہقہے بلند ہوگئے۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ کسی نہ کسی جج نے تو فیصلہ کرنا ہے، اپنے وکیل رضوان عباسی سے مشاورت کرکے بتادیں آپ چاہتے کیا ہیںَ
وکیل عثمان گِل نے کہا کہ خاورمانیکا نے جذباتی بیانات دیے، لیگل دلائل نہیں دیے۔ وکیل گوہرعلی خان نے کہا کہ دلائل مکمل ہوچکے ہیں، عدالت فیصلہ سنائے، عدالت پر مکمل اعتماد ہے، جو فیصلہ ہوگا منظور ہوگا۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ اب جو فیصلہ ہوگا متنازع ہوگا۔ جس پر کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کارکنان کی طرف سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔ بعدازاں سیشن جج شاہ رخ ارجمند اپنے چیمبر میں چلے گئے۔
خاورمانیکا نےمجھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا، جج
بعدازاں جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کو مراسلہ لکھ دیا کہ اپیلوں کو دیگرکسی دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند نے ہائیکورٹ کو مراسلے میں کہا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کے لیےمقررتھیں، خاورمانیکا نےمجھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed on this story.