Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دنگل‘ اسٹار زائرہ وسیم کے والد انتقال کر گئے

اداکارہ کی سب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 12:28pm

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی معاون اداکارہ زائرہ وسیم کے والد انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ زائرہ وسیم ان دنوں اپنی ذاتی زندگی میں مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے والد زاہد وسیم کو کھو دیاہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ اداکارہ نے اس خبر کی تصدیق کی اور اپنے فالوورز سے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

انسٹاگرام پر ان کے نوٹ میں لکھا ہے کہ ’میرے والد زاہد وسیم انتقال کر گئے ہیں۔

میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں اور اللہ سے ان کی مغفرت طلب کریں۔ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے، ان کی قبر کو آرام گاہ بنائے، انہیں کسی بھی عذاب سے بچائے، آخرت میں آسانیاں عطا فرمائے اور انہیں جنت کا بلند ترین درجہ عطا فرمائے اور انہیں مغفرت عطا فرمائے۔

سابق اداکارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل ”دنگل“، ”سیکرٹ سپراسٹار“ اور ”دی اسکائی از پنک“ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

Bollywood actress

entertainment

lifestyle

show bizz