Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی، خواجہ سرا کا قاتل گرفتار

عثمان عرف پیا کو قتل کرکے صفیان بھاگ گیا تھا، سعودی عرب سے گرفتار کرکے لاہور منتقل کردیا گیا
شائع 29 مئ 2024 11:01am

پنجاب پولیس اور انٹر پول نے مشترکہ کارروائی کے دوران خواجہ سرا کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا۔

صفیان علی نے 2020 میں کامونکی میں خواجہ سرا عثمان عرف پیا کو قتل کیا تھا۔ ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

سعودی عرب کی پولیس سے رابطہ کاری کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی ایک ٹیم نے لاہور کے علامہ اقبال ایئر پورت سے ملزم کو حراست میں لیا۔

Interpol

Punjab police

EUNUCH MURDER CASE

USMAN AKA PIYA