Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلے ہوئے برتنوں کو صرف چند منٹ میں صاف کیجئے

اکثر ڈش واشر کا استعمال کامیاب نہیں رہتا ہے
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 11:32am

ہم سب اپنے باورچی خانے میں تجربات کرنا اور نئے پکوان بنانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن کھانا پکانے کے بعد ان برتنوں کو صاف کرنا بعض اوقات ایک حقیقی چیلنج ہوجاتا ہے، خاص طور پر جب برتن یا پتیلی جل جائے یا خراب ہو جائے۔

ہم سب نے کھانے کے بعد برتنوں سے کھانے کے دھبوں کو ہٹانے کی جدوجہد کا تجربہ کیا ہے۔ درحقیقت، ایک عمدہ کھانا پکانے کے سیشن کے بعد یہ آخری مرحلہ ہوتاہے۔

ڈش واشنگ جیل یا عام لیکویڈ اکثر صفائی کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ لہذا، ہم مسلسل ایسی تجاویز اور تراکیب کی تلاش میں رہتے ہیں، جو ہمیں اس مشکل سے نجات دلانے میں مددگار ہو۔

اگر آپ بھی اسی مشکل سے گزرتی ہیں، توہمارے دیے ہوئے کچھ آسان ٹوٹکے آپ کی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو اس کے لئے صرف اپنے باورچی خانے سے کچھ بنیادی کھانے کے اجزاء کی ضرورت ہوگی۔

۔

جلے ہوئے پین کو صاف کرنے کے لئے آسان تجاویز

ابلتا ہوا پانی

اپنے جلے ہوئےبرتن کو صاف کرنے کے آسان ترین طریقوں میں سے ایک طریقہ گرم پانی کا استعمال ہے۔

اسی پتیلی یا برتن میں پانی لیں اور اسے اچھی طرح ابال لیں۔ اس سے پتیلی یا برتن سے چپکے ہوئے سخت کھانوں کے ذرات کو نرم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اب باقاعدگی سے ڈش واشنگ جیل کے ساتھ اسکرب کریں اور کچھ ہی وقت میں صاف اور چمکدار برتن حاصل کریں۔

نمک کے ساتھ اسکرب کریں

نمک یا سوڈیم کلورائڈ ایک اچھا اسکربنگ ایجنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ لہذا، جلے ہوئے برتن پر ڈش واشنگ جیل کے ساتھ تھوڑا سا نمک چھڑکیں اور داغوں کو صاف کریں۔

ہہتر نتائج کے لئے آپ اس میں لیموں کا رس یا سرکہ بھی شامل کر سکتی ہیں۔

بیکنگ سوڈا کے ساتھ صفائی

اپنی خصوصیات کی بدولت ، بیکنگ سوڈا برتنوں کو صاف کرنے کے لئے ایک بہترین ایجنٹ مانا جاتا ہے۔ آپ داغ دار برتن میں تھوڑا سا پانی اور بیکنگ سوڈا ابال سکتی ہیں، اور کچھ اضافی بیکنگ سوڈا کے ساتھ اسکرب کرسکتی ہیں، تاکہ صرف چند منٹوں میں صاف برتن حاصل ہوجائے۔

کیچپ

کیا آپ جانتی ہیں، آپ کا پسندیدہ ٹماٹو کیچپ بھی ان سخت داغوں کو دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ جی ہاں، آپ کو صرف یہ کرنے کی ضرورت ہے کہ داغ دار حصے کو کچھ کیچپ کے ساتھ کوٹ کریں اور10-20 منٹ کے بعد صاف کریں۔

ابلے ہوئے لیموں

لیموں کو طویل عرصے سے داغ دھبوں اور بدبو کو دور کرنے کا سہرا دیا جاتا ہے۔ آپ کو صرف داغ داریا جلے ہوئے برتن میں کافی تعداد میں لیموں ابالنے کی ضرورت ہے۔ جب تک کہ کھانے کے ذرات سطح پر تیرنے نہ لگیں۔ اس کے بعد اسے دھو لیں اور باقاعدگی سے ڈش واشنگ جیل سے صاف کریں۔ بہت آسان ٹوٹکا ہے۔

تو اب، اپنی پریشانیوں کو برتنوں کی طرح صاف کریں۔ اور دیکھیں کہ ان طریقوں میں سے کون سا طریقہ آپ کے لئے بہترین کام کرتا ہے۔

Women

lifestyle

kitchen hacks

life hacks