Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنے بیٹے کے اس فیلڈ میں آنے پر میں بہت رویا تھا

نعمان اعجاز اپنے بیٹے کے ڈراموں میں کام کرنے پر ناخوش نظر آئے
شائع 29 مئ 2024 09:54am

حال ہی میں مشہور ادا کار نعمان اعجاز نے ایک نجی شو میں شرکت کی اور اس میں انہوں نے اپنےکام اور دیگر معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ میں جس پروجیکٹ میں کام کرتا ہوں اللہ اس میں مجھے کامیابی اور عزت عطا کرتا ہے، جس پر میں اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ ان دنوں کس طرح محنت کو نظر انداز کیا جاتا ہے اور شارٹ کٹس تلاش کیے جاتے ہیں، جو نوجوان نسل کے لیے اچھا طریقہ نہیں ہے۔

دوران گفتگو انہوں نے اپنے بیٹے کے انڈسٹری میں آنے پر بھی اہم انکشاف کیا ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ انکا بیٹا اس فیلڈ میں آئے ، بقول ان کہ اس فیلڈ میں کینہ پرور لوگوں کی بہتات ہے، اس لیے اس میں کام کرنا اور قدم جمانا کوئی مذاق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہےکہ جب میرے بیٹے نے مجھ سے کہا کہ وہ ڈراموں میں کام کرناچاہتا ہے، تو میں بہت رویا تھا اور جائے نماز پر بیٹھ کر روتے ہوئے اللہ سے کہا کہ ایسا کیوں ہوگیا میں نے تو کبھی ایسا نہیں چاہا۔ تاہم یہ اس کی قسمت میں لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ، میں گھر پر ایک عام آدمی ہوں ،جو گھر کے کام کرنے میں عار نہیں محسوس کرتا ہے اورمیری یہ خواہش تھی کہ میرا بیٹا اس فیلڈ میں نہ آئے۔

نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نعمان کو گرچہ اس انڈسٹری میں آئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا ہے، مگر وہ اپنے والد کی طرح اپنی ادا کاری سے آہستہ آہستہ اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities