Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی : پنجاب چورنگی انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

ٹریلر کی ٹکر سے رات گئے انڈر پاس میں پانی کی لائن پھٹ گئی تھی
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 05:21pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

کراچی کے علاقے پنجاب کالونی کے سب میرین انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

ٹریلر کی ٹکر سے رات گئے انڈر پاس میں پانی کی لائن پھٹ گئی تھی،ٹریفک پولیس کے مطابق انڈر پاس میں ٹریفک کی روانی بحال ہے۔

واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ٹریک کو بند کرکے پائپ لائن کی مرمتی کام جاری ہے، پانی لائن کا مرمتی کام آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب چورنگی انڈر پاس میں سے گزرنے والی واٹر سیوریج کارپوریشن کی پانی کی لائن پھٹ گئی تھی ، جس سے رات گئے لائن کا پانی انڈر پاس میں جمع ہوگیا تھا ۔

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے انڈر پاس سے گزرنے والی لائن کو نقصان پہنچا تھا، جس کے بعد ٹریفک کو انڈر پاس کے اندر جانے سے روک دیا گیا تھا۔

karachi

Traffic Issue

under pass