Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگیا

جہاز بھارتی بندرگاہ مونجا سے کارگو لےکر پاکستان پہنچا ہے، ذرائع
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 04:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کا طویل ترین کارگو بحری جہاز آج سہ پہر تین بجے کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا۔

حکام کے مطابق جہازکی لمبائی 400 میٹرہے اور اس پر بیک وقت 19ہزار368 کنٹینرزلے جانے کی صلاحیت ہے۔ حکام کے مطابق جہاز ساؤتھ ایشین ٹرمینل پورٹ پرلنگراندازہوا۔

بندرگاہ پرآمدپرکے پی ٹی کا پائلٹ نے کے پی ٹی جنرل منیجر آپریشنز ریئر ایڈمرل رضوان احمد کی سربراہی میں جہاز کی برتھنگ کی۔ ضابطے کی کارروائی کے بعد جہاز سے کنٹینرز اتارنے کا عمل شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ جہاز بھارتی بندرگاہ مونجا سے کارگو لےکر پاکستان پہنچا ہے۔ ذرائع نے پورٹ انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ جہاز ایک روز کراچی کی بندرگاہ پر رکنے کے بعد دوبارہ روانہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ دنیا کے سب سے بڑے کینٹیر شپ کی آمد کی پر وقار تقریب 30 مئی کو ہوگی۔

economic crisis

karachi port

Special Investment Facilitation Council (SIFC)