Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابرار الحق نے وائرل گانے ”بدو بدی“ کا اپنا ورژن جاری کردیا

مداح بھنگڑا گلوکار سے ان کی آواز میں پورے گانے کا مطالبہ کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 09:45am

حال ہی میں پاکستانی بھنگڑا اور پاپ گلوکار ابرار الحق نے ”بدو بدی“ ٹرینڈ میں اپنی انٹری دی اور وائرل ہونے والے مقبول گانے ’بدو بدی‘ کا اپنا ورژن جاری کیا، جسے حال ہی میں چاہت فتح علی خان نے گایا ہے۔

مشہور ٹک ٹاکر سڈ مسٹر ریپر نے ابرار الحق سے درخواست کی کہ وہ انتہائی مقبول اور وائرل گانا اپنی آواز میں گائیں۔

ابرار الحق کی آواز میں مداح ”بدو بدی“ کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ وہ ان کی آواز میں پورے گانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی سوشل میڈیاوائرل گلوکار چاہت فتح علی خان کے اس مزاحیہ گانے ”بدو بدی“ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

یہ گانا گزشتہ ماہ ریلیز کیا گیا تھا اور اب تک اسے یوٹیوب پر 21 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ یہ گانا بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں بھی ٹرینڈ کیا گیا ہے۔

اس گانے کو متعدد بھارتی اور پاکستانی شخصیات نے گایا ہے، جن میں گرو رندھاوا، بی پراک، دلجیت دوسانجھ اور دیگر شامل ہیں۔

گانے ”بدو بدی“ کو اصل میں میڈم نورجہاں نے فلم ”بنارسی ٹھگ“ کے لیے گایا تھا اور اس کی کمپوزنگ بخشی وزیر صاحب نے ترتیب دی تھی۔

Abrar ul Haq

Pakistani Singer

entertainment

lifestyle