Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم کی مداحوں سے بدتمیزی

صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے
شائع 29 مئ 2024 08:39am

حال ہی میں بابر اعظم کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مداحوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں، لیکن سیلفی لینے کی درخواست کرنے والے مداحوں سے ناراض بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

بابر اعظم کے مداح ان کے ساتھ تصویر کھینچنے کا انتظار کر رہے تھے، جب انہوں نے بدتمیزی سے ان سے انتظار کرنے کو کہا۔

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم نے کون سے بھارتی بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا

انھوں نے کہا کہ ’میرے اعصاب پر مت سوار ہو، میرے اوپر نہیں چڑھو‘۔ انہوں نے مداحوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ وہ سیلفی لینے کے لئے ان کے قریب ہوں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں کون کون کمنٹری کرے گا؟ نام سامنے آگئے

بابر اعظم کو پریشان کرنے والے شائقین سے سیکیورٹی اہلکار بھی خوش نہیں تھے۔

بابر اعظم کے مداح ملے جلے رد عمل کے ساتھ آ رہے ہیں۔ کچھ لوگ بابر اعظم کی حمایت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہر کسی کو پرائیویسی سے لطف اندوز ہونے کا حق ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’یہ بدتمیزی نہیں ہے، بعض اوقات مداحوں کے ساتھ خوشگوار رویہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے‘۔

بہت سے مداحوں کا خیال ہے کہ پاکستانی مداح بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایسے ستاروں یا مشہور شخصیات پر وقت ضائع کرتے ہیں جو ان کی قدر نہیں کرتے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’وہ مشہور ہونے کے بعد اب اپنی حقیقی شخصیت دکھا رہے ہیں‘۔

یاد رہے بابر اعظم کا شمار پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مقبول ترین بین الاقوامی کرکٹرز میں ہوتا ہے۔

وہ اپنی عمدہ بیٹنگ صلاحیتوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔ بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی تھے۔ گزشتہ سال بابر اعظم نے بیٹنگ میں بھی نمبر ون رینکنگ حاصل کی تھی۔

وہ اس وقت بین الاقوامی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم اس وقت امریکہ میں ہیں جہاں وہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کھیلیں گے۔

ورلڈ کپ کے میچز یکم سے 29 جون 2024 تک ویسٹ انڈیز اور امریکہ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جائیں گے۔

Baber Azam

sports

Pakistani Cricketer