Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈیرن سیمی کے وطن سینٹ لوشیا اور پاکستان میں باضابطہ سفارتی تعلقات قائم

مشترکہ اعلامیہ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب اور سینٹ لوشیا کی سفیر کے دستخط
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 09:50am
فوٹو: پاکستانی سفارتی مشن
فوٹو: پاکستانی سفارتی مشن

پاکستان اور کیریبیئن جزیرے کے ملک سینٹ لوشیا نے اپنے سفارتی تعلقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، مشترکہ اعلامیہ پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اور سینٹ لوشیا کی سفیر مینیساریمبلی نے دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا۔

منیر اکرم نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سینٹ لوشیا دونوں کثیر الجہتی فورمز بشمول دولت مشترکہ میں تعاون کر رہے ہیں، باضابطہ تعلقات کا قیام دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی بنیاد کا کام کرے گا، دونوں ملکوں میں کرکٹ سے محبت مشترک ہے۔

سینٹ لوشیا کی سفیر نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے آغاز پر خوشی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کی راہیں کھلیں گی۔

یاد رہے کہ ڈیرن سیمی اعزازی پاکستانی شہری ہیں، ڈیرن سیمی کا تعلق سینٹ لوشیا سے ہے۔

PSL

Pakistan Cricket Team

Darren Sammy

Saint Lucia