Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمراں خان کی بریت یا سزا ؟ نکاح کیس میں فیصلہ سنایا نہ جاسکا

آج کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلاء اور خاورمانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 02:24pm

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا نہ جاسکا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ 23 مئی کو محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 23 فروری کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نےسزا کے خلاف اپیلیں دائر کیں۔ 11 مارچ کو سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت میں فریقین سے دلائل طلب کیے تھے۔

bushra bibi

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Iddat Nikah Case