Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معاملات پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف جارہے ہیں، فیصل واوڈا

9 مئی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے بھی شواہد مل گئے ہیں، فیصل واوڈا
شائع 28 مئ 2024 11:52pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ معاملات پی ٹی آئی پر پابندی کی طرف جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے عمران خان کے اکاؤنٹ سے کئے گئے ٹوئٹ اور اس پر بیرسٹر گوہر کی لاتعلقی کے حوالے سے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ (پارٹی) اب بین کی طرف جائے گی، کیونکہ اگر آپ نے ایم کیو ایم لندن کو بین کیا تھا، تحریک لبیک جو کہ محب وطن لوگ ہیں جو دشمن نہیں ہیں پاکستان کے، ان کو آپ نے شیڈول ٹو پر ڈالا تھا، تو یہاں تو آپ نے ملک کی سلامتی پر سوال اٹھا دیا ہے، یہاں آپ نے ملک توڑنے کی سازش کردی ہے‘۔

ایم کیو ایم کے ن لیگ سے شکوے، ’لالی پاپ دیا گیا، مینڈیٹ کے مطابق حق نہ ملا‘

انہوں نے کہا کہ یہ پورا ایک مافیا آپریٹ کر رہا ہے، 9 مئی واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے بھی شواہد مل گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بھی اگر ایسی سازش کر رہی ہے تو پابندی لگنی چاہئے۔

faisal vawda

PTI Ban