Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربوز کے کاشتکاروں نے عفان قیصر کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دے دی
شائع 29 مئ 2024 08:30am

فیصل آباد کے تاجروں نے تربوز میں انجکیشن کے زریعے لال رنگ ڈالنے کے حوالے سے ویڈیو بنانے پر ڈاکٹر عفان قیصر کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ڈاکٹر عفان قیصر نے اپنی ایک حالیہ ویڈیو میں ”ملاوٹ والے تربوزوں“ کا مسئلہ اٹھایا تھا، انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ جعل ساز کس طرح انجیکشن میں مضر صحت لال رنگ بھر کر اسے تربوزوں میں داخل کرتے ہیں اور عوام اسے پھل کے میٹھے ہونے کی علامت کے طور پر قبول کرتے ہیں۔

چند دن بعد، ڈاکٹر قیصر نے ایک اور ویڈیو جاری کی، جس میں آن لائن آرٹیکلز کے ذریعے اپنے دعوؤں کو درست ثابت کیا گیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ انہوں نے کبھی بھی کسانوں پر الزام نہیں لگایا۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق اب فیصل آباد کے تاجروں کی جانب سے ڈاکٹر عفان کے خلاف تھانہ غلام محمد میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی دی گئی ہے۔

درخواست کے مطابق ڈاکٹر عفان کے بیان سے خوف و ہراس پھیلا اور تاجروں اور زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

Dr Affan Qaiser

Water Melon