Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیکرز کا اسلام آباد سیف سٹی سسٹم پر حملہ، حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری

اسلام آباد کے تھانوں میں کام بند، مفلوج ہوکر رہ گئے
شائع 28 مئ 2024 10:36pm

ہیکرز نے اسلام آباد سیف سٹی سسٹم کو ہیک کرکے حساس نوعیت کا ڈیٹا چوری کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز کے حملے کے بعد اسلام آباد سیف سٹی اتھارٹی کا سسٹم آف لائن کر دیا گیا۔

ہیکنگ کی یہ واردات گزشتہ جمعرات کو ہوئی، ہیکرز سسٹم کے بنیادی سرور میں گھسے اور حساس نوعیت کے ڈیٹا اور ریکارڈز تک رسائی حاصل کی۔

ہیکرز نے کرمینل ڈیٹا بیس تک بھی رسائی حاصل کی۔

ہیکرز کے حملے کے بعد خودکار سکیورٹی نظام کے تحت سسٹم کے سرورز بند ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حکام کی طرف سے اتھارٹی کے پاس متبادل سرورز نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا، سرورز بند ہونے سے اتھارٹی کا تمام سسٹم مفلوج ہو کر رہ گیا، متبادل سرورز نہ ہونے سے سسٹم کو چالو رکھنا ناممکن تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرورز تک رسائی کے لیے ناگزیر تمام ایپلی کیشنز بند کر دی گئیں، اسلام آباد پولیس کا سسٹم ڈاؤن ہونے سے آن لائن تمام سہولیات متاثر ہوئیں، اور پولیس کو مقدمات آنلائن کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد کے تھانوں میں عارضی طور پر آن لائن کام روک دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے، سسٹم بحال ہونے میں دو روز لگ سکتے ہیں۔

اسلام آباد

Safe City System

Hacker's Attack