Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کر پارہیں؟

سونیا حسین نے 2014 میں واصف محمد سے شادی کی تھی مگر ان کی جلد ہی طلاق ہوگئی تھی
شائع 28 مئ 2024 09:38pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنی دوسری شادی سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دوسری شادی کیوں نہیں کر رہیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔

سونیا حسین نے انٹرویو میں کہا کہ جس دن مجھے اچھا شخص مل گیا میں شادی کرلوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔

ہانیہ اور بھارتی گلوکار کی شادی؟

دورانِ انٹرویو سونیا حسین کا کہنا تھا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

خیال رہے سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر اور ماڈل واصف محمد سے شادی کی تھی مگر دونوں کی درمیان جلد ہی طلاق ہوگئی تھی۔

Sonya hussain

Second Marriage

Sonia Hussain