Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

برہنہ شخص نے دوران پرواز بھاگم دوڑ مچا دی، فضائی میزبان زخمی

طیارے میں دوڑ لگانے والے برہنہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا
شائع 28 مئ 2024 09:33pm

آسٹریلوی پولیس کی جانب سے ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو دوران پرواز طیارے میں بغیر کپڑوں کے بھاگ دوڑ مچا رہا تھا، مذکورہ شخص کی حرکت کے باعث پرواز واپس لے جانی پڑی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فلائٹ کے ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پیش آیا، پرواز کو پرتھ سے میلبورن تک کا ساڑھے تین گھنٹے کا سفر طے کرنا تھا۔

دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

برہنہ مسافر نے اس بھاگ دوڑ کے دوران پرواز کے عملے کے ایک رکن کو گرا کر زخمی بھی کیا۔

ایئر لائن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی پولیس نے فلائٹ پر موجود برہنہ مسافر کو آف لوڈ کر دیا ہے۔

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام، راکٹ پھٹ گیا

ایئر لائن حکام نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور طیارہ بحفاظت پرتھ میں لینڈ کر گیا۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق ملزم کو بعد ازاں تشخیص کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا۔ ملزم کو 14 جون کو پرتھ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

Virgin Atlantic

Naked Man Runs Mid Flight