Aaj News

جمعرات, اکتوبر 24, 2024  
20 Rabi Al-Akhar 1446  

پاکستانی ایٹم بم کے حوالے سے مرحوم عمر شریف کا بیان سچ ثابت؟ یومِ تکبیر پر پرانی ویڈیو وائرل

عمر شریف نے جو کہا وہ سچ ہوتا دکھائی دے رہا ہے؟
شائع 28 مئ 2024 07:39pm

پاکستان میں آج ”یومِ تکبیر“ بھرپور جوش اور جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے جوہری طاقت بننے کا اعلان کیا اور دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہا کہ اب ہم سے پنگا لینے کی جرات مت کرنا۔

اور ہوا بھی یہی، کہ وہ پڑوسی جو آئے دن پاکستان پر پنجے گڑانے کی تاک میں رہتا تھا اس کی ہمت نہیں ہوئی کہ سامنے آکر کھڑا رہ سکے۔

یہاں تک کہ خود کو سُپر پاور کہنے والا امریکہ بھی جرات نہیں کرسکتا کہ پاکستان کے خلاف کوئی براہ راست فوجی کارروائی کرسکے۔

لیکن اس کے باوجود پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عمر شریف مرحوم نے ہلکے پھلے انداز میں جو بیان دیا وہ سچ ثابت ہوتا محسوس ہوتا ہے۔

’نواز شریف ایٹمی دھماکہ نہیں کرنا چاہتے تھے، میں نے دھمکی دی کہ اگر۔۔۔‘

پاکستان کے یومِ تکبیر پر مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہمارے پاس ایٹمی بم ہونے کے باوجود کیوں دشمنوں کے سامنے ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں۔

عمر شریف ویڈیو میں کہتے ہیں، ’ہم نے ایٹم بم بنا لیا، اللہ کا شکر ہے ہم ایٹمی طاقت ہیں، لیکن ہم اپنی ایٹمی طاقت اپنے بم کو چھپا کر بیٹھے ہوئے ہیں، بم پر کپڑا ڈالا ہوا ہے، کسی کو پتا نہ چلے‘۔

عمر شریف کہتے ہیں، ’ہماری ایٹمی طاقت ہم ہی ڈرے ہوئے ہیں، ہم سے کوئی نہیں ڈر رہا، لوگوں کو اتنا یقین ہے کہ یہ چلا نہیں سکتے‘۔

عمر شریف نے کہا، ’اتنا قرضہ ہے ہمارے اوپر، جب ہم چلانے لگتے ہیں فون آجاتا ہے کہ چلا رہے ہو؟ تو ہمارے پیسے دے دو پہلے۔ وہیں ہمارے لوگ کہتے ہیں کہ اندر رکھ دو یار پھر کبھی چلا لیں گے‘۔

پاکستان کا خاتمہ اور نیوکلئیر ہتھیاروں کا استعمال، اگلے دس سالوں میں کیا ہونے والا ہے؟

عمر شریف کی اس پرانی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ظہیر خان ہادی نامی صارف نے لکھا کہ ’ مرحوم عمر شریف صاحب نے بالکل سچ بات کی تھی’۔

محمد مدثر نامی صارف نے لکھا، ’یہ عظیم لوگ ہمیں بہت پہلے شوگر کوٹڈ وے میں سمجھا گئے ہیں، لیکن ہم ہی ناسمجھ تھے، اب ان کی باتیں سمجھ آرہی ہیں، اس وقت ہنستے تھے اب رونا آرہا ہے‘۔

Youm e Takbir

Umar Sharif

Pakistan Nuclear Power