Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی اس ایک گھڑی کی قیمت نے مداحوں کو دنگ کردیا

اس لمیٹڈ ایڈیشن گھڑی کی قیمت میں آپ کی پوری زندگی عیش میں گزر جائے گی
شائع 28 مئ 2024 07:14pm

بالی ووڈ میں رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان ہمیشہ ہی کسی نہ کسی طرح شہ سُرخیوں کا حصہ بنے دکھائی دیتے ہیں، اس بار بھی انہوں نے لاکھوں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے لیکن اس بار اپنی کسی فلم کی وجہ سے نہیں، بلکہ اپنی کلائی پر بندھی گھڑی کی وجہ سے۔

آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو باآسانی شکست دی، اس میچ کے بعد شاہ رخ کافی خوش دکھائی دیے۔

فواد خان بھارتی سیریز میں کام کرنے کو تیار

میچ کے اختتام کے بعد کنگ خان اپنی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی فتح کا جشن منانے میں مشغول تھے۔

وہ بلیک ٹی شرٹ اور ڈینم میں کافی ڈیشنگ نظر آرہے تھے۔ تاہم ان کے ہاتھ میں موجود گھڑی نے سب کی توجہ حاصل کی۔

مداحوں کی توجہ جس کی چیز نے کھینچی وہ شاہ رخ خان کی گھڑی تھی، جس کی قیمت معلوم کی گئی تو صارفین کے ہوش ہی اُڑ گئے۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر امارات میں کثیرالمنزلہ بلڈنگ سے گر کر ہلاک

میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے لمیٹڈ ایڈیشن (Richard Mille RM 052 Tourbillon Skull Titanium 2012) کی انتہائی پرتعیش گھڑی پہن رکھی تھی جس کی قیمت نے مداحوں کو دنگ کر دیا۔

انسٹاگرام پر ”Pinkvilla“ کی جانب سے شیئر کی گئی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ کی ”Richard Mille Watch“ کی قیمت تقریباً 4 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔

’کچھ مردوں نے رابطہ کیا اور۔۔۔‘، فیصل قریشی کو ہم جنس پرستی کی آفر کا انکشاف

واضح رہے اس سے قبل شاہ رخ خان کی معروف برانڈ ”Audemars Piguet“ کی گھڑی پہنے ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس کی قیمت 4 کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے ( 15 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) تھی۔

Shahrukh Khan

Shahrukh Khan Watch

Richard Mille RM 052 Tourbillon Skull Tianium 2012

Richard Mille Watch

Audemars Piguet