Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹیک آف سے قبل طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ویڈیو وائرل

ایک اور طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
شائع 28 مئ 2024 07:05pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

امریکی ائیرلائن ”یونائیٹڈ“ کا طیارہ روانگی سے قبل ایک خوفناک حادثے کا شکار ہونے سے بچ گیا۔

امریکی ریاست شکاگو کے اوہیئر ائیرپورٹ پر طیارے کے انجن میں ٹیک آف سے عین قبل آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے بعد پائلٹ کی جانب سے فوری طور پر طیارے کو ٹیک آف سے روک دیا گیا اور طیارے میں تمام مسافر محفوظ رہے۔

یونائیٹڈ ائیرلائن کی فلائٹ2091 کے طیارے میں 148 مسافر اور عملے کے پانچ ارکان سوار تھے۔

یہ واقعہ پیر کو دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا تاہم واقعے کے بعد تمام مسافروں کو باحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا گیا۔

United Airline

Engine Fire