Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی

کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے،آئی ایس پی آر
شائع 28 مئ 2024 07:03pm

پاک بحریہ نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ منشیات کی اسمگلنگ پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے پٹرول دوران پکڑی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بڑی مقدار میں منشیات ضبط کر لی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالر ہے۔

پاک بحریہ کے بحری جنگی جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر سمندر میں منشیات اسمگلنگ، قزاقی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے باقاعدگی سے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

وزیراعظم کا افسران وجوانوں کوخراج تحسین

وزیراعظم کی پاک بحریہ کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانےپرپذیرائی، وزیراعظم نے لانچ کوپکڑنےپرافسران وجوانوں کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری حدودکی حفاظت کیلئےمصروف عمل ہیں، ہم پاک بحریہ کےافسران وجوانوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں۔