Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی، ہانیہ عامر خوفزدہ

میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے مثبت اثرات کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے، ہانیہ عامر
شائع 28 مئ 2024 06:38pm

ہانیہ عامرنے اپنے خوفزدہ ہونے کی وجہ بتا دی کہا کہ میں خود کو ملنے والی شہرت سے خوف زدہہوتی ہوں کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔

اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا ہے کہ خود کو ملنے والی شہرت سے خوفزدہ ہوتی ہوں۔ مجھے اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔

کیا سوشل میڈیا ٹرولنگ ہانیہ عامر پر اثرانداز ہوتی ہے

اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ میں نے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔ یہ جواب میرے دینے کا نہیں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے مثبت اثرات کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔ لوگ ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں لیکن اس بارے میں ہمیشہ میں نے بات کی ہے۔ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

Interview

hania amir