Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنی دیول کی بہن نے شو میں کرن جوہر کے سامنے شلوار قمیض کیوں پہنی؟

ایشا دیول کو کس شخص کا خوف تھا
شائع 28 مئ 2024 06:22pm

بالی ووڈ کے نامور سینئر اداکار دھرمیندر اور اداکارہ ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول نے والد سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ایشا دیول نے سال 2000 میں بالی وڈ میں اداکاری کا آغاز کیا اور پھر طویل عرصہ بریک لینے کے بعد وہ 2022 میں اجے دیوگن کی سیریز ”Rudra: The Edge of Darkness“ کے ساتھ اسکرین پر واپس آئیں۔

ایشا دیول اور امیشا پاٹیل لڑ پڑیں

دھرمیندر کے ساتھ مضبوط تعلق کے لیے مشہور ایشا دیول اکثر پروگراموں میں والد کی عزت میں ان کی ہمیشہ تعریف کرتی نظر آئیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے والد کا خوف رکھتے ہوئے اہم انکشاف کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشا دیول نے بتایا کہ انہوں نے دو سال قبل ”کافی ود کرن“ پروگرام میں شرکت کی جہاں میں نے والد کے خوف کی وجہ سے اسٹائلش لباس پہننے کے بجائے سادہ کرتا شلوار پہننے کا انتخاب کیا تھا۔

 کافی ود کرن میں شرکت کے دوران ایشا دیول اور شاہد کپور کی تصویر
کافی ود کرن میں شرکت کے دوران ایشا دیول اور شاہد کپور کی تصویر

معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

اداکارہ ایشا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ کافی ود کرن کی یہ قسط وہ ضرور دیکھیں گے، اس لیے انہوں نے چاہا کہ شو میں مکمل لباس میں شریک ہوں، اسی لیے انہوں نے شلوار قمیض پہنا۔

Karan Johar

koffee with karan

sunny deol

Bobby Deol

Esha Deol

dharmindra