Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ہری مرچوں کا حلوہ‘ لوگوں نے زہر قرار دے دیا

اگر آپ بچپن میں سر کے بل گر گئے تھے اور اب یہ حلوہ بنانا چاہتے ہیں تو ریسیپی بھی موجود ہے
شائع 28 مئ 2024 05:55pm

ماضی میں سادہ اور عام کھانوں کا رواج تھا، مگر آج کے دور میں منفرد و عجیب قسم کی ڈشز تیار کی جاتی ہیں جس کا مقصد صرف ویوز حاصل کرنا ہوتا ہے۔

حلوہ ایک معروف روایتی ڈش ہے جس کا شمار میٹھی غذا یعنی ڈیزرٹ (Dessert) میں ہوتا ہے۔

عام طور پر حلوہ سوجی، دال، گری دار میوے اور اکثر سبزیوں جیسے اجزا سے تیار کیا جاتا ہے اور پھر اِسے گھی اور چینی کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

کیا آپ مچھلی اور پیاز والی کافی پینا چاہیں گے؟

علاوہ ازیں اس میں الائچی، زعفران، گری دار میوے اور خشک میوہ جات ذائقے کو بڑھانے کے لیے شامل کیے جاتے ہیں۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر ایسا ’حلوہ‘ سامنے آیا ہے جسے کھا کر عین ممکن ہے کہ ہر شخص اچھل پڑے۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر ایسے حلوے کے چرچے جاری ہیں جسے ’ہری مرچوں‘ سے تیار کیا گیا ہے۔

بولی وڈ اداکاراؤں کی عجیب وغریب پسندیدہ غذائیں

انسٹاگرام پر ’ہری مرچ کے اس حلوے‘ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے، ساتھ ہی اس کی مکمل ریسیپی بھی شئیر کی گئی ہے۔

اگر آپ کا دماغ ٹھکانے پر نہیں ہے اور آپ اس حلوے کو بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہری مرچوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک گرم پین میں ڈال دیں۔

اس کے بعد اس میں چینی، ناریل کا تیل اور دودھ ڈال کر مکس کریں اور پیسٹ بنا لیں۔

پھر اس مرکب کو چکور اسٹیل کے ٹن باکس میں ڈال دیں تاکہ وہ سخت اور خشک ہوجائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حلوے کی قیمت 120 روپے بتائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اس حلوے کو کھانے سے پیٹ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس منفرد حلوے کو زہر بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کیلا کھانے کے شاہی آداب کیا ہیں

ایک صارف نے اس حلوے کو ’بواسیر‘ قرار دیا، جبکہ ایک نے کہا کہ ’اسے حلوہ نہیں چٹنی کہتے ہیں‘۔

ایک صارف نے لکھا، ’مرچی کی عزت لوٹ لی‘۔

Green Chilli Halwa