Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاردک پانڈیا اور اہلیہ نتاشا کی طلاق سے متعلق قریبی دوست کا نیا انکشاف

بھارتی کھلاڑی بھی اہلیہ سے طلاق کی خبر پر خاموش ہیں
شائع 28 مئ 2024 04:40pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بھارتی میڈیا

ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ کے درمیان جہاں طلاق کی خبروں نے مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی ہے، وہیں اب کھلاڑی اور ان کی اہلیہ کے دوست کی جانب سے نیا انکشاف کیا گیا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور نتاشا ستانکووک کے حوالے سے دوست نے کچھ ایسا انکشاف کیا ہے، جو کہ اب معاملے کو مزید پیچیدہ کر رہا ہے۔

ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق نتاشا اور ہارک پانڈیا کے قریبی دوست کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

دوست کا کہنا تھا کہ نتاشا اور ہاردک پانڈیا کئی ماہ سے علیحدگی اختیار کیے ہوئے ہیں، دونوں کے درمیان مسائل شدت اختیار کر گئے تھے۔

دوست کی جانب سے انکشاف میں مزید کہنا تھا کہ نتاشا نے ہاردک پانڈیا کو چھوڑ دیا ہے، کسی کو معلوم نہیں ہے کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات ٹھیک ہو پائیں گے یا نہیں۔

میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام

مگر آپ سب کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ دونوں ہی متنازع ہو چکے ہیں۔

واضح رہے نتاشا کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پانڈیا کا سر نیم بھی ہٹا دیا گیا ہے، جس کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے تجسس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اداکارہ اور ماڈل نتاشا کی جانب سے معنی خیز اسٹوری انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ’کوئی بہت جلد سڑک پر آنے والا ہے‘۔

Indian Media

Divorce

hardik pandya

rumors

natasha