Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے جعلی درخواست دہندگان میں نریندر مودی اور شاہ رخ خان بھی شامل

بی سی سی آئی کو تقریبا 3400 جعلی درخواستیں موصول ہوئی ہیں
شائع 28 مئ 2024 02:51pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے جعلی درخواست دہندگان کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ناموں میں نریندر مودی اور شاہ رخ خان بھی شامل ہوگئے

بی سی سی آئی کو ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے تقریبا 3400 جعلی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں نریندر مودی ، امیت شاہ اور شاہ رخ خان جیسی اہم شخصیات کے نام شامل ہیں۔

27 مئی ان افراد کے لئے آخری دن تھا جو ہیڈ کوچ کے عہدے کے لئے درخواست دینا چاہتے تھے اور اب بی سی سی آئی کو اپنے مثالی امیدوار کا انتخاب کرنے کے لئے درخواستوں کی جانچ پڑتال کرنی ہوگی۔

بی سی سی آئی کومعلوم ہوا ہے کہ، انہیں نریندر مودی، امیت شاہ، وریندر سہواگ، شاہ رخ خان، سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی اور کئی دیگر کے ناموں پر درخواستیں موصول ہوئی ہیں،جن کی شناخت بی سی سی آئی نے جعلی کے طور پر کی ہے۔

بی سی سی آئی نے مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے درخواست جاری کی تھی، جس کی تلاش ابھی جاری ہے۔ جعلی درخواستیں بی سی سی آئی کے لئے کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ پچھلی بار بھی بی سی سی آئی کو کئی جعلی درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ تنظیم جعلی درخواستوں کی پریشانی کو کم کرنے کے لئے اگلی بار ایک مختلف طریقہ اختیار کر سکتی ہے۔

india

Shahrukh Khan

lifestyle

Indian Cricketers

show bizz