Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

اپنے بچے کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے لئے 5 تجاویز

والدین اپنے بچوں کو مضبوط بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں
شائع 28 مئ 2024 02:16pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے زندگی کے ہر موڑ پر ذہنی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں۔

کچھ بچے ایسے ہوتے ہیں جو ہر چیلنج کا سامنا تو کرلیتے ہیں، لیکن اپنے اندرونی احساسات کو صحیح طریقے سے ظاہر کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایسے حالات میں بچوں کو مدد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب وہ اپنے کمفرٹ زون سے باہر ہوتے ہیں۔ یہ حالات بے چینی، افسردگی اور مایوسی جیسے متعدد ذہنی مسائل کو اپنی طرف راغب کرسکتے ہیں۔ بچوں کا جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط رہنا بہت ضروری ہے۔

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو ہر لحاظ سے مضبوط بنانے کے لیے فعال اقدامات کریں۔ یہاں کچھ اقدامات ہیں جن پر آپ اپنے بچے کو ہر طرح سے مضبوط بنانے کے لئے عمل کرسکتے ہیں۔

ایڈجسٹمنٹ کا تصور سکھائیں

۔

اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ سب کچھ ان کی ترجیحات کے مطابق نہیں ہوگا۔ انہیں مختلف ماحول میں ایڈجسٹ کرنے کی اہمیت کی وضاحت کرنا بہت ضروری ہے۔ ا

اس طرح کی تعلیمات مستقبل میں بچوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں ،جب وہ بڑے ہو رہے ہوتے ہیں۔

انہیں اپنے احساسات کا اظہار کرنے کی ترغیب دیں

ان کی حوصلہ افزائی کرنا بہت ضروری ہے کہ، وہ اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کریں۔ اس سے بچے کو ذہنی طور پر فٹ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

جو لوگ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرنے میں ناکام رہتے ہیں، وہ اکثر ڈپریشن اور اضطراب جیسے ذہنی حالات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ بچوں کے لیے یہ ذہنی مسائل خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا، انہیں وہ جگہ دینا بہت ضروری ہے، جہاں وہ اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کر سکیں۔

انہیں صبر کے ساتھ معاملات کو سنبھالنا سکھائیں

بچوں کو مسائل حل کرنے کی مہارت سکھانا بہت ضروری ہے۔ جب کسی بچے کو کسی مشکل کا سامنا ہو تو انہیں مدد مانگنے کے بجائے حل تلاش کرنے کے لئے کہیں۔ یہ سیکھنے سے بچے کو زندگی میں درپیش تمام رکاوٹوں سے لڑنے میں مدد ملے گی۔

مشاغل کی حوصلہ افزائی کریں

ان کی پسندیدہ سرگرمی سے وابستہ رہنے سے بچے کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے انہیں اپنے طور پر مسائل کو حل کرنے اور مشکل حالات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

انہیں جوابدہی لینا سکھائیں

اپنے بچے کو بتائیں کہ وہ ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرے اور ان سے سیکھے۔ اس سے آپ کے بچوں کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ غلطیوں اور غلط فیصلوں کی وجہ سے کسی شخص کو کیا نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Mental health

Parents

physical health