Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشا دیول اور امیشا پاٹیل لڑ پڑیں

امیشا نے ایشا اور کرینہ کپور پراپنی فلمیں چھیننے کا الزام لگایا
شائع 28 مئ 2024 01:40pm
انڈیا ٹوڈے
انڈیا ٹوڈے

ایشا دیول نے امیشا پٹیل کے اس دعوے پر حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکاروں نے ان سے کردار چھین لیے۔

ایشا دیول نے 2000 کی دہائی کے اوائل میں کرینہ کپور خان، امیشا پٹیل اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

سال 2023 میں فلم ’غدر 2‘ کی پروموشن کے دوران امیشا نے دعویٰ کیا تھا کہ کرینہ اور ایشا جیسی ان کے ہم عصر وں نے ان سے ’کردار‘ چھین لیے تھے۔ اس پرایشا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے امیشا کو بتایا کہ، وہ مختلف انداز میں سوچتی ہیں۔

ایشا نے امیشا کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میڈیا سے کہا، میرے خیالات بہت مختلف ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہم سب کو بہت کچھ دیا گیا تھا ،اور ہم سب اپنے بہت سے کاموں میں بہت مصروف تھے۔

اس وقت میری کئی لڑکیوں کے ساتھ شاندار دوستی رہی ہے، اور مجھے نہیں لگتا ہے اور نہ ہی میرے علم میں ہے کہ کسی نے بھی کسی کا کردا چھیناہو۔ ہر کوئی اپنے اپنے زون میں کام کرنے میں بہت مصروف اور خوش تھا۔ ہر ایک کا رویہ بہت دوستانہ تھا، تمام لڑکیاں، یہاں تک کہ مرد بھی بہت دوستانہ، بہت گرم جوش تھے۔

ایشا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کبھی بھی انڈسٹری کے اندر مسابقت کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کیا، مجھے لگتا ہے کہ ہم سب بہت زیادہ کام کر رہے تھے اور بہت کچھ کرنا تھا۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی بغیر کام کے بیٹھا تھا۔

اس سے قبل امیشا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب میں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا تو میرے ساتھ صرف فلمی اداکاروں کے بچے یا پروڈیوسرز کے بچے بھی داخل ہوئے تھے، یہ کرینہ کپور، ابھیشیک بچن، ہریتک روشن، تشار کپور، ایشا دیول، فردین خان تھے، آپ ان کا نام لیں، اپنا سر موڑ یں، اور ایک فلمی خاندان کی تیسری نسل کا شخص فلم میں آجائے گا۔ اس وقت بہت حسد تھا، آپ کی ناک کے نیچے سے فلمیں چھین لی گئیں۔

ایشا فی الحال کئی اسکرپٹ پر غورکررہی ہیں اور انہوں نے ابھی تک اپنی اگلی فلم کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Bollywood actress

entertainment

lifestyle