Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بجٹ میں سگریٹ پر کتنی ڈیوٹی بڑھانے کا امکان ہے؟

تمباکو مخالف کارکنوں کی طرف سے وزارت صحت کو پیش کی گئی ٹیکس تجویز میں ڈبلیو ایچ او کی سفارشات شامل ہیں
شائع 28 مئ 2024 09:42am

حکومت کی جانب سے آئندہ بجٹ 25-2024 میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا امکان ہے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ فنانس بل 2024 کے ذریعے کیا جائے گا۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی طرف سے تجویز کردہ 37 فیصد اور وزارت صحت کی تجویز کردہ 20 فیصد اضافے کے باوجود سگریٹ پر 19 فیصد ایف ای ڈی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال کے لیے سگریٹ پر ایف ای ڈی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دی ہے۔ ایف بی آر اور ملٹی نیشنل سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے درمیان بجٹ کی تیاری کے اجلاسوں کے دوران، سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے ملک میں پیداوار میں کمی اور اسمگل شدہ/غیر قانونی مصنوعات کے حجم میں اضافے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے سفارش کی ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹیکس 70 فیصد تک لے جانے کے لیے ایف ای ڈی میں 37 فیصد اضافہ کیا جائے۔

تمباکو مخالف کارکنوں کی طرف سے وزارت صحت کو پیش کی گئی ٹیکس تجویز میں ڈبلیو ایچ او کی سفارشات شامل ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے سے نہ صرف صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بوجھ کم ہو گا بلکہ آمدنی میں اضافے میں بھی مدد ملے گی۔

cigarettes

Federal Excise Duty on Cigarettes

Budget 2024 25