Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: کیا سرگودھا میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں کوئی مسیحی شخص مارا گیا؟

سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مسیحی خاندان کے گھروں کے قریب قرآن کے جلے ہوئے اوراق ملنے کے بعد معاملہ سنگین ہوگیا تھا
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 10:00am

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی متعدد پوسٹس میں سے ایک تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرگودھا میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہجوم کے تشدد کا نشانہ بننے والا مسیحی شخص اپنے بیٹے سمیت مارا گیا ہے تاہم ایک قریبی رشتہ دار نے تصدیق کی ہے کہ ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتے کے دو عیسائی خاندانوں کو مشتعل ہجوم سے بچایا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرگودھا کی مجاہد کالونی میں مسیحی خاندان کے گھروں کے قریب جلے ہوئے صفحات ملے۔

اتوار کے روزایک ’ایکس‘ صارف نے ایک تصویر شیئر اور کہا کہ ’’اس بے گناہ مسیحی بھائی اور اس کے والد کو توہین مذہب کے جھوٹے الزامات پر قتل کردیا گیا، ہماری منافقت واضح ہے، اس میں ملوث ہر شخص کو گرفتار کیا جائے“ اس پوسٹ کو 16,000 سے زیادہ ویوز ملے۔

اسی طرح کی ’ایکس‘ پرلمز کے پروفیسر ڈاکٹر تیمور رحمان نے کہا کہ مسیح شخص اور ان کے والد کو توہین رسالت کے جھوٹے الزامات پر قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ وہی طاقت ہے جو ملّا ریاستی طاقت کے بغیر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ان کے پاس ریاستی طاقت ہوتی تو وہ اس بات کو یقینی بناتے کہ پاکستان میں کوئی غیر مسلم باقی نہ رہے۔

اس پوسٹ کو 44,000 سے زائد مرتبہ دیکھا گیا اور اسے دی نیوز کے صحافی ارشد یوسفزئی نے بھی دوبارہ شیئر کیا۔

تاہم متاثرہ کے ایک رشتےدار اور بھتیجے نے تصدیق کی کہ اس کے چچا ”صحت مند اور زندہ“ ہیں اور اس کے بعد سے انہیں علاج کے لیے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔

سرگودھا کے ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال نے بتایا کہ اس واقعے میں ”کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کوئی شدید زخمی نہیں ہوا“۔

Sargodha Incident