Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مصنوعی ذہانت اور حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کے دوبارہ نزول پر برازیل کے پادری کی وارننگ

عیسائی اعلیٰ قیادت نے ایک نئی دستاویز جاری کی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے، ایتھوس سلومی
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 06:46am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

برازیلین نژاد نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ نزول کے حقائد سے فائدہ اٹھا کر ممکنہ طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے فریب کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق پیرا سائیکولوجسٹ ایتھوس سلومی کا کہنا ہے کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ’جھوٹی شکلیں بنانے کے لیے کیا جا سکتا ہے‘۔

ایتھوس سلومی نے کورونا وائرس،ایلون مسک کے ٹویٹر خریدنے اور یہاں تک کہ رواں سال ملکہ کی موت کی بھی پیش گوئی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ عیسائی مذہب کا سب سے مقدس شہر ویٹیکن شاید ایک ایسے مستقبل کی تیاری کر رہا ہے جس میں تکنیکی ترقیوں کے ذریعے ایمان کا امتحان لیا جائے گا۔

انہوں نے ڈیلی سٹار کو بتایا کہ ’ویٹیکن نے حال ہی میں ایک متنازع دستاویز جاری کی ہے جس میں ظاہری اور مافوق الفطرت مظاہر کا ذکر کیا گیا ہے۔ اعلیٰ عیسائی قیادت نے ان واقعات کو خدا کا کرشمہ تصور کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ جلد بازی سے انتساب ایمان کو بگاڑ سکتے ہیں‘۔

بائبل کا نادر نسخہ برآمد، حضرت محمدﷺکے آمد کی پیشگوئی موجود

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک ایسے منظر نامے کا تصور کریں جہاں لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے، جس سے وہ کرشموں یا مسیح (عیسیٰ علیہ السلام) کے دوسرے نزول پر ایمان لے آئیں‘۔

خیال رہے کہ عیسائیوں کا بھی مسلمانوں کی طرح عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام (یسوع مسیح) کا ایک مرتبہ پھر نزول ہوگا۔

یاجوج ماجوج کون ؟ ان کا ظہور کب ہوگا اور کیسے مریں گے

سلومی کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ویٹیکن نے ہدایت جاری کی ہے کہ لوگوں کو خبردار کیا ہو، 1978 میں حکام نے ہمیشہ محتاط رہنے کے لیے رہنما خطوط مرتب کیے ہیں کہ وہ ایسے نتائج پر نہ پہنچیں جو ان کے عقیدے کو بگاڑ سکتے ہیں، لیکن ٹیکنالوجی میں حالیہ پیشرفت کے پیش نظر انییں مزید نوٹس جاری کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ایک ایسی دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی وہم پیدا کر سکتی ہے، رومن چرچ اس بات پر زور دیتا ہے کہ جلد بازی میں معجزوں کو ایسے واقعات سے منسوب کرنا جن کی وضاحت کی جا سکتی ہے، خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ٹیکنالوجیوں کے ذریعے عقائد میں ہیرا پھیری کے بارے میں خدشات کو ویٹیکن نے ایک حالیہ دستاویز میں حل کیا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ من گھڑت مظاہر عقائد کو متاثر کرنے اور خطرے کی گھنٹی کا سبب بن سکتے ہیں‘۔

متنازع اور توہین آمیز ویڈیو گیم نے آن لائن ہنگامہ برپا کردیا

سلومی نے کہا کہ ’ویٹیکن کے اندر اس بارے میں بات چیت ہو رہی ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی کو ظاہری شکلیں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ اگر سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ان مصنوعی واقعات کے روحانی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں‘۔

Artificial Intelligence (AI)

The Second Coming of Christ

Coming of Messiah