Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام، راکٹ پھٹ گیا

لانچ فیل کیوں ہوا؟ شمالی کوریا کے سائنسدان نے بتا دیا
شائع 27 مئ 2024 10:47pm
علامتی تصویر: روئٹرز
علامتی تصویر: روئٹرز

شمالی کوریا کا خلا میں بھیجا گیا نیا جاسوس سیٹلائٹ فضا میں ہی تباہ ہوگیا۔ لانچ کی یہ کوشش پیر کو راکٹ انجن کے پھٹنے سے ناکام ہوئی۔

یہ تباہی شمالی کورفیا کی تازہ ترین ناکامی ہے، گزشتہ سال بھی اس کے خلائی پروگرام میں دو حادثے پیش آئے تھے۔

شمالی کوریا کے عوام اپنے ڈکٹیٹر بادشاہ کو ’ابو جان‘ کہنے لگے

شمالی کوریا نے نومبر میں اپنا پہلا جاسوس سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا تھا۔

شمالی کوریا کی نیشنل ایرو اسپیس ٹیکنالوجی ایڈمنسٹریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے سرکاری میڈیا کی طرف سے جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا کہ ’نئے سیٹلائٹ کیریئر راکٹ کی لانچنگ اس وقت ناکام ہوئی جب یہ پہلے مرحلے کی پرواز کے دوران ہوا میں پھٹ گیا‘۔

شمالی کوریا میں 11روز کیلئے ہنسنے پر پابندی عائد

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تجزیے سے معلوم ہوا کہ اس کی وجہ ایک نئی تیار کردہ مائع ایندھن والی راکٹ موٹر تھی، لیکن دیگر ممکنہ وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے بتایا کہ شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحل کے جنوبی راستے پر رات 10 بج کر 44 منٹ کے قریب یہ راکٹ لانچر کیا۔ لیکن لانچ کے صرف دو منٹ بعد سمندر میں راکٹ کے ملبے کی ایک بڑی مقدار کا پتہ لگایا گیا۔

North Korea

Satellite Launch Fail