Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا ٹی 20 میچ بھی منسوخ ہوجائے گا؟ مگر کیوں

انگلینڈ کیخلاف تیسرا میچ جیتنے کیلئے پاکستان ٹیم نے کمر کس لی
شائع 27 مئ 2024 10:43pm

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

یو کے میٹ آفس نے کل کارڈف میں بارش کی پیشگوئی کردی، جس کے مطابق میچ کے دوران 50 سے 70 فیصد تک بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل 22 مئی کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش سے متاثر ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔

انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی تیاریاں

دوسری جانب انگلینڈ سے تیسرے ٹی 20 میچ میں مقابلے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔

انگلینڈ نے پاکستان کودوسرے ٹی 20 میچ میں 23 رنزسےشکست دے دی

کارڈف کے صوفیا گارڈنز کرکٹ گراونڈ میں ٹیم پاکستان کے کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر سارھے 3 گھنٹے تک کھیل کے تینوں شعبوں پر بھرپور انداز میں روز دیا۔

کارڈف میں کل دن بھر بارش کی پیشگوئی ہے، لیکن شام کے وقت ہونے والے میچ سے 2 گھنٹے قبل موسم صاف ہوجائے گا۔

انگلش کپتان جوز بٹلر بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے تیسرے ٹی 20 کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم ایک سے 2 تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی لیکن اس کا فیصلہ ٹاس سے پہلے پچ اور کنڈینشز کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا۔

کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں، حارث رؤف

انگلینڈ کے شہر کارڈف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاسٹ باولر حارث رؤف نے کہا کہ کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں، جب میچ ہارتے ہیں تو دکھ تو ہوتا ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کافی پُراعتماد ہے، کسی بھی وقت ہم مخالف ٹیم کو شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں، جب آپ غلطیاں کرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اگلے مچ میں وہ غلطیاں نہ کریں، اگلے میچز میں کوشش ہوگی کہ اچھا کھیل کر کم بیک کریں۔

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم نے کون سے بھارتی بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا 8

فاسٹ بولر نے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا ماحول بالکل پُرسکون ہے، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پلان ملتا ہے لیکن کبھی رزلٹ پلان کے مطابق نہیں آتے، پلان پر عمل کرکے ہی آپ کو اچھے نتائج ملتے ہیں، اس کے باوجود تیسرا میچ جیت کر سیریز برابر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور پلیئر کبھی آپ کو رزلٹ نہیں مل رہے ہوتے مگر آپ کو اپنی صلاحیت پر یقین ہونا چاہیئے، صائم اور اعظم خان اچھے کھلاڑی ہیں، صائم ایوب اور اعظم خان نے ماضی میں ہمیں میچ جتوائے بھی ہیں، ان کی صلاحیتوں پر ہم شک نہیں کرسکتے۔ صائم اور اعظم کم بیک کریں گے، ان کی ایک اننگز اچھی لگ گئی تو ان کی اچھی فارم واپس آجائے گی۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میں کسی کے بارے میں زیادہ سوچتا نہیں ہوں اور نہ سنتا ہوں کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ آپ کو خود بہتر پتہ ہوتا ہے کہ آپ کہاں اچھے ہیں اور کہاں برے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ میں جب ٹیم میں نہیں تھا تو میرے پاس کافی وقت تھا کہ میں خود کو کیسے بہتر کرسکتا ہوں، بطور پروفیشنل کسی بھی کنڈیشنز میں خود کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ فیملی ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتی ہے، زندگی میں مشکلات آتی رہتی ہیں۔ جب آپ نے ٹیم کےلیے پرفارمنس دی ہوئی ہو تو ٹیم میں منتخب ہونا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے اگر آپ کو ایسی سیریز ملے اور آپ جیت جائیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، اگر ہار جائیں تو سیکھنے کو ملتا ہے کہ کہاں خود کو بہتر کرنا ہے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیل کر غلطیاں کم کریں۔ کوشش ہوگی ورلڈکپ جیت کر عوام کو خوشیاں دیں۔

Rain

t20 series

Pakistan vs England

pak vs england

pakistna vs england