Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم نے کون سے بھارتی بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا

بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران کارنامہ انجام دیا
شائع 27 مئ 2024 10:27pm

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے رنز کی دوڑ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے اس مقابلے میں 32 رنز بنائے، جس سے ان کے اس طرز کے انٹرنیشنل مقابلوں میں رنز کی تعداد 3 ہزار 987 ہوگئی۔

بابر اعظم بھارتی کپتان روہت شرما سے کون سا اعزاز چھین سکتے ہیں؟

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان ٹیم کے کپتان نے یہ رنز 111 اننگز میں بنائے جبکہ روہت شرما نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، اس طرح بابراعظم نے روہت شرما کو رنز کی دوڑ میں پیچھے چھوڑ دیا۔

اس فہرست میں بابر اعظم سے آگے اب صرف ویرات کوہلی ہیں جوکہ 109 اننگز میں 4037 رنز کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

بابراعظم کو ویرات کوہلی کے رنز برابر کرنے کے لیے 50 رنز درکار ہیں، بابراعظم جیسے ہی 51 رنز بنائیں گے وہ ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

babar azam

virat kohli

rohit sharma

t20 series

t20 cricket

pak vs england