Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

رومانس میں گنجے مردوں کو دوسروں کے مقابلے کیا فائدہ حاصل ہے؟

سر کے بعض حصے حساس ہوتے ہیں
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 06:48am

برطانوی ڈیٹنگ سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ہر دس میں سے چھ گنجے مردوں کو خواتین کا ان کے سر کی جلد چھونا پسند ہوتا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ڈیٹنگ سائٹ ”اللیسیٹ انکاؤنٹرز“ کی جانب سے کئے گئے سروے کے بعد جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ سر انسانی جسم کے ایسے حصوں میں شامل ہے جنہیں شہوت انگیز نہیں سمجھا جاتا، لیکن جب اسے سہلایا جائے تو مرد اور عورتیں دونوں ہی اچھا محسوس کرتی ہیں۔

ان چیزوں سے احتیاط کریں ورنہ آپ گنجے ہو سکتے ہیں

اور گنجوں کو اس کا فائدہ زیادہ ہوتا ہے، کیونکہ سر کے حساس اعصابی سرے بالوں سے ڈھکے ہوئے نہیں ہوتے۔

ڈیٹنگ سائٹ کی ترجمان جیسیکا لیونی نے کہا کہ ’اب ہم جانتے ہیں کہ گنجے مرد اتنے دلکش کیوں ہوتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہماری تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں پورے سر پر بالوں والے مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ہلکے سے بھی چھوا جانا انہیں فوراً رومانوی بنا دیتا ہے‘۔

گنجا ہونے کاواحد اور زبردست فائدہ

اس کے علاوہ تقریباً 75 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں گردن کو چھوا جانا پسند ہے، اس کے بعد کان، کمر، جبکہ سر 58 فیصد رائے کے ساتھ چوتھے نمبر پر آیا۔

بازوؤں کا اتنا پرکشش قرار نہیں دیا گیا اور اسے 33 فیصد لوگوں نے ووٹ دے کر نویں نمبر پر رکھا جبکہ کہنیاں 29 فیصد کے ساتھ 10ویں نمبر پر رہیں۔

Bald Man

Baldness

Most Sensitive Part of Body