Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کی سب سے بزرگ فضائی میزبان انتقال کرگئیں

انہیں اتنے طویل عرصے تک فضائی خدمات انجام دینے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی ملا
شائع 27 مئ 2024 09:41pm

دنیا میں سب سے طویل عرصے تک فضائی میزبان کی خدمت انجام دینے والی فلائٹ اٹینڈنٹ ”بیٹی نیش“ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں، انہوں نے تقریباً 67 سال آسمانوں پر اڑتے جہازوں میں کام کرتے ہوئے گزارے۔

اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیش نے 1957 میں ایسٹرن ایئر لائنز کے ساتھ پرواز شروع کی اور بنیادی طور پر واشنگٹن ڈی سی اور بوسٹن کے درمیان شٹل فلائٹ پر کام کیا تاکہ وہ اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے ہر رات گھر جا سکیں۔

پی آئی اے کا ائر ہوسٹسز کو وزن کم کرنے کا حکم

انہوں نے ایک انٹرویو میں سی این این کو بتایا تھا کہ ’میں جب سے پہلے ہوائی جہاز میں سوار ہوئی تھی تب سے فلائٹ اٹینڈنٹ بننا چاہتی تھی اس وقت میری عمر 16 سال تھی۔‘

2022 میں، نیش کو سب سے طویل عرصے تک خدمت کرنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

’ایکسکیوز می میڈم، جہاز کی کھڑکی کھول دیجئے ہم کو گٹکا تھوکنا ہے‘

اے بی سی کے مطابق، وہ امریکن ایئر لائنز میں کام کرتے ہوئے ریٹائر نہیں ہوئیں اور 17 مئی کو چھاتی کے کینسر کی حالیہ تشخیص کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔

نیش کے انتقال پر امریکن ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا، ’ہم بیٹی نیش کے انتقال پر سوگوار ہیں، جنہوں نے تقریباً سات دہائیاں گرمجوشی کے ساتھ اپنے صارفین کی ہوا میں دیکھ بھال کرتے ہوئے گزاریں۔ انہوں نے 1957 میں آغاز کیا اور سب سے زیادہ وقت تک خدمات انجام دینے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بیٹی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی کئی نسلوں کو متاثر کیا کہ اونچی پرواز کریں‘۔

Bette Nash

World's Oldest Flight Attendant