Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا

'میں اب ڈراموں میں کام نہیں کروں گی'
شائع 27 مئ 2024 09:30pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ مشہور اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

مومل خالد عثمان نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔

اداکارہ نے حجاب کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ ’کیا آپ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی یا نہیں؟‘۔

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر امارات میں کثیرالمنزلہ بلڈنگ سے گر کر ہلاک

سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اب ڈراموں میں کام نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 کیا تھا، 2015 میں اداکارہ کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جبکہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔

ہانیہ اور بھارتی گلوکار کی شادی؟

2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں۔

Pakistani Actress

Momal Khalid Usman