Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر امارات میں کثیرالمنزلہ بلڈنگ سے گر کر ہلاک

آخری پوسٹ میں کیا کہا؟
شائع 27 مئ 2024 08:15pm
آنجہانی شنیفہ بابو (تصویر: انسٹاگرام)
آنجہانی شنیفہ بابو (تصویر: انسٹاگرام)

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر 19 ویں منزل کے اپارٹمنٹ سے گر کر ہلاک ہو گئی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایک 30 سالہ بھارتی تارکین وطن خاتون 19 ویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئی، متوفیہ کی شناخت شنیفہ بابو کے نام سے ہوئی ہے جو دو بیٹیوں کی ماں تھیں اور عمارت کی 19 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمنٹ کی بالکونی سے گر کر ماری گئیں۔

کانز کے میلے میں اداکاراؤں اور سیکیورٹی گارڈ کے درمیان لڑائی

خلیج ٹائمز کے مطابق شنیفہ کے سوشل میڈیا پر ہزاروں فالوورز تھے اور وہ کافی مقبول تھیں۔ وفات سے قبل ان کی والدہ بھی ان سے ملنے کیلئے فجیرہ میں موجود تھیں۔

موت سے پہلے، جمعرات کو ایک ٹک ٹاک پوسٹ میں اونہوں نے کہا تھا کہ ’مجھ سے محبت نہ کرو، میں تمہارا دل توڑ دوں گی۔‘

’کچھ مردوں نے رابطہ کیا اور۔۔۔‘، فیصل قریشی کو ہم جنس پرستی کی آفر کا انکشاف

ایک خاندانی دوست نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں نہیں معلوم کیا ہوا، یہ واقعہ صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا اور اس وقت ان کا شوہر، ماں اور بچے اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔

شنیفہ کی پرورش متحدہ عرب امارات میں ہوئی اور ان کا پورا خاندان یہیں رہتا ہے۔

سماجی کارکنوں کے مطابق، شنیفہ کی والدہ اور شوہر دونوں رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے لئے اتوار کی علی الصبح تک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے۔

معروف بھارتی اداکارہ کے سوتیلے والد کو سزائے موت سنادی گئی

متوفی کی نعش فجیرہ اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہے۔

شنیفہ کے شوہر ایک کاروباری شخصیت ہیں، جن کی امارات میں اپنی تعمیراتی فرم ہے۔ اس جوڑے کا تعلق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ سے تھا۔

UAE

UNITED ARAB EMIRATES

social media influencer

Shanifa Babu

Fujairah